کورونا کی نئی قسم۔۔۔پاکستان نے بڑی پابندی عائد کردی

Nov 27, 2021 | 19:50:PM
نئی قسم، پاکستان، سفری پابندی عائد
کیپشن: کورونا وائرس، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کورونا کی نئی قسم سامنے آنے پرپاکستان نے بھی سفری پابندی عائد کردی،سفری پابندیوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر اسد عمر نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ کورونا کی نئی قسم سامنے آنے پر6 افریقی ممالک اور ہانگ کانگ سے سفری پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، ان کاکہناتھا کہ 12 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین لگانا ضروری ہو گیا ہے ۔

دوسری جانب سعودی عرب وزارت داخلہ نے جنوبی افریقہ سمیت 7 ممالک کےلئے پروازیں معطل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے کورونا وائرس کی نئی جنوبی افریقی قسم کے تحت 7 ممالک کےلئے پروازیں معطل کی ہیں۔رپورٹ کے مطابق ریاض نے 7 ممالک کیلئے پروازیں معطل کی ہیں، ان میں جنوبی افریقا، نمیبیا، موزمبیق، زمبابوے اور دیگر افریقی ملک شامل ہیں۔دوسری طرف انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) نے جنوبی افریقہ میں 5 دسمبر سے شروع ہونےوالا جونیئر ہاکی ورلڈ کپ معطل کردیا ہے۔

ادھرجنوبی افریقہ نے سفری پابندیوں کے اعلانات پر شدید احتجاج کرتے ہوئے پابندیوں کو ڈریکونئین، غیر سائنسی اور عالمی ادارہ صحت کی ہدایات کے برعکس قرار دے دیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ کے وزیر صحت نے کہا ہے کہ بعض ملکوں کے رد عمل غیر منصفانہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ دنیا بھر کو درپیش ہے لیکن انھیں قربانی کے بکرے کی تلاش ہے۔خیال رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے جنوبی افریقہ میں پائے گئے کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ کو ’اومی کرون‘ کا نام دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی