ثاقب نثار کی آڈیو  ایک ایک لفظ سچ، حساب دینا پڑے گا۔۔ مریم نواز

Nov 27, 2021 | 20:17:PM
مریم نواز ،ثاقب نثار
کیپشن: مریم نواز فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) مسلم لیگ( ن )کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہثاقب نثار کی آڈیو  ایک ایک لفظ سچ ہے ۔ثاقب نثار کے الفاظ کو کوئی عدالت نہیں جھٹلا سکتی ۔ ان کو حساب اور جواب دینا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ثاقب نثار کا ایک ایک لفظ حقائق اور پچھلے چند سال میں ہونے والے واقعات سے مطابقت رکھتا ہے اور یہی واقعات وہ انمٹ ثبوت ہیں جن سے نا ثاقب نثار انکار کر سکتے ہیں نا ہی چھپا سکتے ہیں اور نا ہی دنیا کی کوئی عدالت ان کو جھٹلا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا سے مزید 7 افراد جاں بحق۔۔411 نئے کیس رپورٹ