کورونا سے مزید 7 افراد جاں بحق۔۔411 نئے کیس رپورٹ

Nov 27, 2021 | 11:25:AM
کورونا سے مزید سات افراد جاں بحق
کیپشن: کورونا وائرس فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24 نیوز) کورونا وائرس سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 704 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 411 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 42 ہزار 876 کیس رپورٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا کی نئی قسم’’اومی کرون‘‘ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

سندھ میں 4 لاکھ 75 ہزار 97، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 79 ہزار 888، بلوچستان میں 33 ہزار 471، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 411، اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار 601 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 542 کیسز رپورٹ ہوئے۔

پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 83 ہزار 886 ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کی نئی قسم کوکیا نام دیا۔۔۔؟