شمالی وزیر ستان:فوجی چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، 2 جوان شہید

Nov 27, 2021 | 19:38:PM
فوجی چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، فائرنگ کے تبادلے، دو جوان شہید
کیپشن: شمالی وزیرستان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)شمالی وزیرستان میں فوجی چوکی پر دہشتگردوں کے حملے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان شہید ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں دہشتگردوں نے فوجی چوکی پر حملہ کیا، دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان شہیدہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں چترال کے رہائشی 27 سالہ نائیک رحمان شامل ہیں،ٹانک کے رہائشی 22 سالہ لانس نائیک عارف بھی جام شہادت نوش کر گئے ،آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی