ہم کہاں پیدا ہوئے۔۔اداکارہ سارہ خان کا اہم انکشاف۔۔۔؟

Nov 27, 2021 | 15:28:PM
سارہ خان کا انٹرویو میں اہم انکشاف
کیپشن: سارہ خان کا انٹرویو میں اہم انکشاف،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف اداکارہ سارہ خان نے کچھ عرصہ قبل ثمینہ پیر زادہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا  کہ ان چاروں بہن بھائیوں کی پیدائش مدینے میں ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر سارہ خان کے سینئر اداکارہ ثمینہ پیر زادہ کو کچھ عرصہ قبل دیے گئے انٹرویو کا ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کی پیدائش مدینے میں ہوئی۔سارہ خان نے بتایا کہ ان سمیت ان کے چاروں بہن بھائی مدینے میں پیدا ہوئے جن میں سے تین بہنیں اور ایک بھائی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:    حریم شاہ دوبارہ ترکی پہنچ گئیں۔۔سیر سپاٹے ۔۔ویڈیوز شیئر کردیں

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ کا تعلق لبنان سے ہے اور والد پاکستانی ہیں لیکن والد سعودی عرب میں کام کرتے تھے جہاں ان کی ملاقات والدہ سے ہوئی جس کے بعد دونوں کی شادی ہوگئی۔

خیال رہے کہ سارہ خان نے گلوکار فلک شبیر سے شادی کی ہے اور دونوں کی اب ایک بیٹی عالیانہ فلک ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:    سوشل میڈیا سے پیسے کیسے کمائے جاتے ہیں۔۔۔؟حریم شاہ نے بتا دیا