حریم شاہ دوبارہ ترکی پہنچ گئیں۔۔سیر سپاٹے ۔۔ویڈیوز شیئر کردیں

Nov 27, 2021 | 14:16:PM
حریم شاہ، ترکی 
کیپشن: حریم شاہ ترکی میں 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سوشل میڈیا اسٹار حریم شاہ کو ترکی پسند آگیا ۔حریم شاہ ایک بار پھر ترکی پہنچ گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا سے پیسے کیسے کمائے جاتے ہیں۔۔۔؟حریم شاہ نے بتا دیا
تفصیلات کے مطابق حریم شاہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پرترکی کے سیر سپاٹے کرتے ہوئے نئی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں ۔اس بار انہوں نے جینز کے ساتھ موسم سرما کا ایک بڑا کوٹ پہن رکھا ہے ۔


ایک ویڈیو انہوں نے سالٹ بی سے مشہور ہونیوالے ترک شیف نصرت گوکس (جو اپنے خاص انداز سے کھانا پکانے کیلئے مشہور ہیں)کے مجسمے کے ساتھ شیئر کی ہے ۔ جہاں حریم کو کافی کا کپ ہاتھ میں لے کر موسم سرما کے لباس میں دیکھا جاسکتا ہے ۔


چند دیگر تصاویر اور ویڈیوز میں حریم شاہ کو ترکی کے ایک پارک میں وقت گزارتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔کچھ تصاویر اور ویڈیوز میں حریم شاہ ترکی کے ایک مال میں دیکھا جاسکتا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:کترینہ کیف،وکی کوشال کی شادی ، سلمان خان کے والد بھی بول پڑے