سلمان خان نے خاتون کا ہاتھ تھاما اور۔۔۔۔۔ویڈیو وائرل

Nov 27, 2021 | 12:50:PM
سلمان خان نے خاتون کا ہاتھ تھاما اور تصویر بنوائی
کیپشن: سلمان خان نے خاتون کا ہاتھ تھاما اور تصویر بنوائی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے،جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکار نے خاتون کا ہاتھ تھاما اور اس کے ساتھ تصویر بھی بنائی۔

تفصیلات کے مطابق دبنگ خان کی گزشتہ روز فلم انتم ریلیز ہوئی جس کی اسکریننگ کے موقع پر ان کی ملاقات اپنے مداحوں سے ہوئی، ہلکی پھلکی گفتگو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی زینت بنی ہوئی ہے جس میں سلمان خان ایک بزرگ خاتون مداح کے ساتھ خوشگوار موڈ میں بات چیت کررہے ہیں۔ 

View this post on Instagram

A post shared by ETimes (@etimes)

 ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان خان مووی تھیٹر میں داخل ہوئے جہاں بزرگ خاتون سمیت دیگر مداح بھی موجود تھے،سلمان خان کو خاتون نے دعائیں دیں جب کہ اداکار نے خاتون کا ہاتھ تھاما اور ان کے ساتھ تصویر بھی بنوائی۔

سوشل میڈیا صارفین نے سلمان خان کے اس رویے کو عاجزانہ قرار دیا اور ان کو سراہتے ہوئے اپنے تبصرے پیش کیے۔ 

 یہ بھی پڑھیں:    کترینہ کیف کی شادی دسمبر کی ۔۔۔۔۔۔۔