کترینہ کیف کی شادی دسمبر کی ۔۔۔۔۔۔۔

Nov 27, 2021 | 10:45:AM
کترینہ کی شادی دسمبر کی کونسی تاریخ کو ہو گی،فائل فوٹو
کیپشن: کترینہ کی شادی دسمبر کی کونسی تاریخ کو ہو گی،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی اگلے ماہ  دسمبر میں ہونے والی شادی کی تاریخ سامنے آ گئی ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وکی کوشل اور کترینہ کیف کی شادی اگلے ماہ کی 9 تاریخ کو ہونا طے پائی ہے، کترینہ کیف دسمبر کی 9 تاریخ کو راجھستان کے ایک پر تعیش فورٹ میں اداکار وکی کوشل کے ساتھ  شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی جبکہ اس جوڑی کی مہندی اور سنگیت کی رسمیں دسمبر کی 7 اور 8 تاریخ کو ہونا طے پائی ہیں۔

واضح رہے کہ تا حال کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اپنی شادی سے متعلق چُپ سادھی ہوئی ہے اور شادی سے متعلق پھیلی افواہوں کی نہ تصدیق اور نہ ہی تردید کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    کیا کترینہ کی شادی ہو رہی ہے ؟نئے انکشافات سامنے آ گئے