امریکہ سے ایمرجنسی تیل پہلی بار 3 سال بعد ایشیا روانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )امریکہ کے اسٹریٹجک پیٹرولیم ریزرو سے خام تیل کا ایک کارگو ایشیا کی جانب روانہ ہوگیا ہے، جو نومبر 2022 کے بعد پہلی بار امریکی ایمرجنسی آئل ریزرو کی ایشیا کو ترسیل ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ خام تیل فلپائن کی بندرگاہ باتان کی طرف بھیجا جا رہا ہے، جبکہ شپ ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق یہ جہاز جولائی کے آغاز میں اپنی منزل پر پہنچے گا۔
یہ کارگو تقریباً 6 لاکھ 16 ہزار بیرل “سَور کروڈ” پر مشتمل ہے جو امریکی ریاست ٹیکساس میں واقع بریان ماؤنڈ اسٹریٹجک ریزرو سے لوڈ کیا گیا تھا۔ اس کے ساتھ تقریباً 7 لاکھ بیرل تھنڈر بے قسم کا خام تیل بھی شامل ہے۔
رپورٹس کے مطابق ایشیا اپنی تقریباً 80 فیصد تیل کی سپلائی آبنائے ہرمز کے ذریعے حاصل کرتا ہے، تاہم خطے میں جاری کشیدگی اور ایران جنگ کے باعث اس اہم راستے میں رکاوٹیں پیدا ہوئی ہیں، جس سے عالمی سپلائی چین متاثر ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایران تنازع کا حل؟ چین نے فارمولا بتا دیا
امریکی اسٹریٹجک پیٹرولیم ریزرو سے آخری بار ایشیا کو تیل نومبر 2022 میں بھیجا گیا تھا، جب عالمی توانائی بحران کے دوران مارکیٹ کو مستحکم کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر ذخائر جاری کیے گئے تھے۔
حکام کے مطابق امریکہ اس وقت مجموعی طور پر 172 ملین بیرل تیل ذخائر سے جاری کر رہا ہے تاکہ عالمی منڈی میں بڑھتی قیمتوں کو قابو میں رکھا جا سکے۔