پابندی کا خطرہ ٹل گیا،وولوو کارنےامریکی حکومت کے ساتھ معاہدہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )وولوو کارنے امریکہ میں اپنی گاڑیوں کی فروخت اور درآمد جاری رکھنے کیلئے امریکی حکومت کے ساتھ ایک معاہدہ کرلیا ہے، جس کے بعد کمپنی پر ممکنہ پابندی کا خطرہ ٹل گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ تجارت نے خصوصی اجازت جاری کرتے ہوئے Volvo Cars کو امریکہ میں ان گاڑیوں کی فروخت اور درآمد جاری رکھنے کی اجازت دے دی ہے جن کا تعلق جدید کنیکٹڈ ٹیکنالوجی سے ہے۔
یہ فیصلہ اس خدشے کے بعد سامنے آیا تھا کہ چین سے جڑی ٹیکنالوجی رکھنے والی گاڑیوں پر امریکہ میں پابندی لگ سکتی ہے۔وولوو کارن کی اکثریتی ملکیت چینی گروپ کے پاس ہے، جس کی وجہ سے سیکیورٹی خدشات زیر بحث رہے۔
یہ بھی پڑھیں:سفر پر پابندی لگ گئی ۔۔۔
معاہدے کے بعد کمپنی نے تصدیق کی ہے کہ وہ امریکی مارکیٹ میں اپنی گاڑیوں کی فروخت جاری رکھے گی۔
یہ پیشرفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب امریکہ اور چین کے درمیان ٹیکنالوجی اور آٹوموٹیو سیکٹر میں کشیدگی برقرار ہے، اور واشنگٹن حساس ٹیکنالوجی پر مزید سخت قوانین پر غور کر رہا ہے۔