ایبولا وائرس کاخطرہ بڑھ گیا، کینیڈا اور بہاماس نے سفری پابندیاں لگادیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) کینیڈا اوربہاماس نے ایبولا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر جمہوریہ کانگو، یوگنڈا اور جنوبی سوڈان سے آنے والے مسافروں پر عارضی سفری پابندیاں عائد کردی ہیں۔
کینیڈین حکومت کے مطابق ان ممالک کے رہائشیوں کے کینیڈا میں داخلے پر 90 روز کیلئے پابندی ہوگی، جس کا اطلاق بدھ سے ہوگا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ایبولا وائرس کو ملک میں داخل ہونے اور پھیلنے سے روکنا ہے۔
دوسری جانب بہاماس نے بھی فوری طور پر 30 دن کیلئے سفری پابندیاں نافذ کردی ہیں، جبکہ صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
عالمی ادارۂ صحت نے حال ہی میں ایبولا کے بنڈی بوجیو وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کو “انتہائی زیادہ” قرار دیتے ہوئے کانگو اور یوگنڈا میں ایمرجنسی نافذ کردی تھی۔
رپورٹس کے مطابق امریکا بھی گزشتہ ہفتے انہی افریقی ممالک سے آنے والے غیر ملکی مسافروں پر پابندی عائد کرچکا ہے۔
کینیڈا نے مزید ہدایت کی ہے کہ متاثرہ علاقوں سے آنے والے شہری یا مستقل رہائشی اگر علامات ظاہر نہ بھی کریں تو انہیں 21 دن تک قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔