بھارت جنگی جنون میں پاگل،جدید لڑاکا طیارے پروٹوٹائپ تیار کرنے کی منظوری دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے بعد بھارتی وزیر دفاع نے جدید لڑاکا طیارے کا پروٹوٹائپ تیار کرنے کے ایک پروگرام کی منظوری دیدی، وزارت دفاع نے اسے مقامی دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانے کی جانب ’ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔
معروف فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق مقامی ہتھیاروں کی پیداوار کو بڑھانے کیلئےبھارتی حکومت کا یہ تازہ ترین اقدام ہے۔بھارت دنیا میں ہتھیار درآمد کرنے والے بڑے ممالک میں سے ایک ہے اور اس نے جوہری ہتھیار رکھنے والے پاکستان اور چین کے ساتھ تناؤ کے پیشِ نظر اپنی افواج کو جدید ہتھیاروں سے لیس کرنے کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل کیا ہے۔وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے منگل کو پانچویں جنریشن کے ایڈوانسڈ میڈیم کمبیٹ ایئرکرافٹ (اے ایم سی اے) کے پروٹوٹائپ کی منظوری دی۔انڈین وزارت دفاع نے ایک بیان میں اسے انڈیا کی مقامی دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔ہوائی جہاز کا ڈیزائن تیار کرنے کی ذمہ داری وزارت دفاع کے تحت ایک سرکاری ادارے ایروناٹیکل ڈیویلپمنٹ ایجنسی (اے ڈی اے) کی ہوگی اور صنعتی شراکت داری کے ذریعے اس پروگرام پر عمل درآمد کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ سٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے گذشتہ سال بتایا تھا کہ بھارت نے ہتھیاروں کی خریداری میں مسلسل اضافہ کیا ہے جو 2109 سے 2023 کے دوران عالمی سطح پر ہونے والی تمام درآمدات کا تقریباً 10 فیصد بنتا ہے۔
بھارت نے رواں برس اپریل میں لڑاکا جہاز بنانے والی فرانسیسی کمپنی کیساتھ 26 رفال لڑاکا طیاروں کی خریداری کے لیے اربوں ڈالر کے ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے۔اس سے قبل بھی بھارت نے فرانس سے 36 رفال لڑاکا طیارے لئےتھے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے مختلف علاقوں میں طوفان، آندھی کے بعد زلزلے کے شدید جھٹکے