فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا تہران میں جنرل سٹاف ہیڈ کوارٹرز کا دورہ
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور )چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا تہران میں جنرل سٹاف ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، آرمی چیف نے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف میجر جنرل محمد باقری سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دو طرفہ دفاعی تعلقات مزید مضبوط بنانے ،سرحدی سلامتی اور عسکری تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
ملاقات کے دوران سرحدی علاقوں کو تجارتی و اقتصادی زونز میں بدلنے کی تجاویز بھی زیر غور آئیں، ایرانی افواج کی جانب سے آرمی چیف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
آرمی چیف اور وزیراعظم کی ایرانی سپریم لیڈر و صدر سے بھی ملاقات ہوئی.
یہ بھی پڑھیں :گورنر پنجاب سےروٹری انٹرنیشنل کے صدارتی مشیر کی قیادت میں وفد کی ملاقات