گورنر پنجاب سےروٹری انٹرنیشنل کے صدارتی مشیر کی قیادت میں وفد کی ملاقات

May 27, 2025 | 17:24:PM
گورنر پنجاب سےروٹری انٹرنیشنل کے صدارتی مشیر کی قیادت میں وفد کی ملاقات
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے سری لنکا سے روٹری انٹرنیشنل کے صدر کے خصوصی مشیر پبو ڈو ڈی زوئیسا کی قیادت میں روٹری انٹرنیشنل کے وفد کی ملاقات ، وفد میں روٹری انٹرنیشنل کی سینٹرل زون کوآرڈینیٹر ڈاکٹر شاہینہ آصف چوہدری، روٹری کلب آف کولمبو کے رکن روٹیرین کرش فرنینڈو شامل تھے۔ 

گورنر پنجاب نے روٹری انٹرنیشنل اور پاکستان کے تمام روٹری کلبز کی  تعلیم، صاف پانی، ماحولیات اور صحت کے شعبوں میں خدمات کو سراہا اور کہا کہ پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے روٹری انٹرنیشنل کی کوششیں اور عزم قابل ستائش ہیں۔

سردار سلیم حیدر نے کہا کہ حکومت ملک کو پولیو فری بنانے کے لیے پرعزم ہے، روٹری انٹرنیشنل اور روٹری کلبز صوبہ پنجاب کے دور دراز علاقوں میں صاف پانی کی فراہمی اور تعلیم کے شعبے میں معاونت کے لیے اپنے پروگراموں کو مزید وسعت دیں۔

 پبو ڈو ڈی زوئیسا نے کہا کہ 200 سے زائد ممالک کے روٹری کلبوں کے  1.2 ملین ممبران اپنی کمیونٹیز کی ترقی کے لیے عزم رکھتے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ  مقامی حکومتوں، ڈبلیو ایچ او اور دیگر شراکت داروں کے تعاون سے  دنیا کو پولیو سے پاک کرنا روٹری انٹرنیشنل کا ترجیحی منصوبہ ہے۔