شراب پر پابندی برقرار ہے: سعودی عرب

May 27, 2025 | 12:18:PM
شراب پر پابندی برقرار ہے: سعودی عرب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سعودی عرب نے اُن خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ مملکت میں شراب پر 73 سال سے عائد پابندی ختم کی جا رہی ہے۔

 ایک سعودی اہلکار نے  واضح کیا کہ ایسی کوئی پالیسی تبدیل نہیں کی جا رہی، شراب پر پابندی برقرار ہے۔

یہ خبر سب سے پہلے ایک غیر معروف وائن بلاگ پر شائع ہوئی تھی اور بعد ازاں چند بین الاقوامی میڈیا اداروں نے اسے اٹھایا۔

 بلاگ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سعودی حکومت 2034 کے فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی کی تیاری کے سلسلے میں محدود پیمانے پر الکحل کی فروخت کی اجازت دینے جا رہی ہے

دوسری طرف اس رپورٹ میں کسی بھی معتبر ذریعہ کا حوالہ نہیں دیا گیا۔

مزید پڑھیں:بچوں کو حج پر لے جانے پر عائد پابندی برقرار