بچوں کو حج پر لے جانے پر عائد پابندی برقرار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) سعودی عرب نے اس سال بھی حج کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے بچوں کے داخلے پر پابندی عائد کی ہے۔
بچوں کے داخلے پر پابندی کا فیصلہ فروری 2025 میں سامنے آیا تھا جس پر اس سال بھی عملدرآمد جاری ہے،سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ حج کے دوران بڑھتے ہوئے ہجوم کی وجہ سے کیا گیا ہے اور بچوں کی حفاظت کے پیش نظر انہیں حج کرنے سے روکا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیمنٹ سستا، فی بوری کتنے کی ملے گی؟نیا ریٹ سامنے آ گیا
یاد رہے کہ رواں سال 10 ہزار اضافی حج کوٹہ ملنے کے باجود پرائیویٹ حج اسکیم کے 67 ہزار عازمین حج فریضہ حج کی سعادت سے محروم رہ جائیں گے۔