اداکارہ ماہم امجد نے سوشل میڈیا پر اپنے والد کے قاتل کا سراغ لگا لیا

May 27, 2023 | 19:57:PM
اداکارہ ماہم امجد نے سوشل میڈیا پر اپنے والد کے قاتل کا سراغ لگا لیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)پاکستانی کے معروف  ماڈل و اداکارہ ماہم امجد کی کوشسیں رنگ لے آئیں، سوشل میڈیا پر اپنے والد کے قاتل کو سراغ لگا لیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ   ماہم امجد کے والد کے قتل کے ملزم کی پاکستان حوالگی کے امکانا ت ,اداکارہ نے قاتل کا سراغ لگا لیا۔

ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارت میں تقی حیدر شاہ کی حوالگی ،حکومت نے تقی حیدر شاہ کی پاکستانی حکام کے حوالگی کیلئے اقدامات تیز کردیئے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق  پاکستانی شہری تقی حیدر شاہ پاکستانی حکام کو مطلوب ہیں ،قتل کے ملزم تقی حیدر شاہ کو پاکستانی حکام کے حوالہ کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  انٹرپول پہلے ہی ملزم تقی حیدر شاہ کے ریڈ نوٹس جاری کرچکا،پاکستان اوریو اے ای کے درمیان ملزمان کی حوالگی کا معاہدہ موجود ہے۔

تقی حیدر شاہ26 اگست2008 کو محمد احمد امجد کے قتل میں مطلوب ہیں ۔