فواد چودھری کا جہانگیر ترین سے رابطہ، ترین گروپ میں شامل ہونے کیلئے متحرک

May 27, 2023 | 19:16:PM
فواد چودھری کا جہانگیر ترین سے رابطہ، ترین گروپ میں شامل ہونے کیلئے متحرک
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) پی ٹی آئی کے سابق رہنما فواد چودھری پارٹی چھوڑنے کے بعد جہانگیر ترین گروپ میں شامل ہونے کیلئے متحرک ہوگئے۔ جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کے لئے رابطہ کیا مگر جہانگیر ترین کی جانب سے تاحال فواد چودھری کو کوئی سگنل نہ دیا گیا۔

ادھر سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ہی کہ چکا ہوں سیاست سے بریک لے رہا ہوں، فی الحال سیاست کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کا شیرازہ بکھرنے لگا، استعفوں کی لائینیں لگ گئیں، تحریک انصاف کے متعدد رہنماؤں نے آج پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ پی ٹی آئی رہنماء و سابق وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر اختر ملک، سابق ایم پی اے میاں طارق، کراچی سے سمیر شیخ اور یوتھ ونگ کے سینئر نائب صدر کراچی جابر خانزادہ نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا۔

 ڈاکٹر اختر ملک نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 25 سال مجھے عملی سیاست میں ہوگئے، ایک نظریے کے تحت ایمانداری سے لوگوں کی خدمت کی کوشش کی، آج جو دن دیکھنا پڑ رہا بھرے دل کے ساتھ قبول کرنا مشکل تھا، 9 مئی نے پورا منظر نامہ بدل دیا، دکھی دل کے ساتھ میں پی ٹی آئی کے ساتھ علیحدگی کا اعلان کرتا ہوں، ساتھ ہی ساتھ میں سیاست سے بھی کنارہ کشی کا اعلان کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ سیاست بڑا بے رحم سا کھیل ہے، سیاست پبلک پراپرٹی ہوتی ہے، پبلک پراپرٹی کو لوگ استعمال کرتے ہیں۔ شاہ محمود قریشی کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنا فیصلہ خود کریں سکتے ہیں۔

میاں طارق عبداللہ کا کہنا تھا کہ دوسری بار ممبر اسمبلی منتخب ہوا، آج کی پریس کانفرنس کا سب دوستوں کو علم ہے، 9 مئی کا دن پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن تھا، اس دن کی پرزمت مذمت کرتا ہوں، پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کرتا ہوں۔