اے این ایف کی کامیاب کارروائیاں، خاتون سمیت 6 ملزمان گرفتار

May 27, 2023 | 09:44:AM
اے این ایف کی کامیاب کارروائیاں، خاتون سمیت 6 ملزمان گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انوشہ جعفری) انٹی نارکوٹکس فورس نے ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے خاتون سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

اے این ایف حکام کے مطابق یہ کارروائیاں کوئٹہ، پشاور، کراچی اور اسلام آباد میں کی گئیں،جن میں ملزمان کے قبضے سے 6 کلوہیروئن، 164 کلو چرس جبکہ ساڑھے 7 ہزار سے زائد نشہ آور گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: غیرت کے نام پر بھائیوں نے مٹی کا تیل چھڑک کر بہن کو زندہ جلا دیا

اے این ایف حکام کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کیخلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔