نیا چیئر مین نیب کون ہوگا ؟؟نام سامنے آگیا

May 27, 2022 | 15:57:PM
نیا چیئر مین نیب کون ہوگا
کیپشن: نیب مونوگرام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)حکومت اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان چیئرمین نیب کی تعیناتی پرمشاورت کا آغازہوگیا۔ اس حوالے سے وزیراعظم شہبازشریف سے قائد حزب اختلاف راجہ ریاض نے ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نئے چیئرمین نیب کےلئے سابق بیورو کریٹ فواد حسن فواد،سابق چیئرمین نیب قمر الزماں اور سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کے ناموں پرغور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق حکومت نے کسی ریٹائرڈ جج کی بجائے ریٹائرڈ بیورو کریٹ کو چیئرمین لگانے کا فیصلہ کیاہے۔ابتدائی طور پر تین ناموں پر مشاورت کی گئی ہے۔وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر نے ان ناموں پراتحادی جماعتوں سے مشاورت پر اتفاق کیا ہے،راجہ ریاض نے کہا کہ 2 جون سے پہلے چیئرمین نیب کا تقرر کرلیں گے۔ابھی کوئی نام فائنل نہیں ہوا تاہم سب عزت دار لوگ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرول کی قیمت میں اضافے پر عمران خان کا ردعمل آگیا