ہوشیار:پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بجلی مہنگی کر دی گئی

May 27, 2022 | 15:40:PM
بجلی مہنگی کر دی گئی، فائل فوٹو
کیپشن: بجلی مہنگی کر دی گئی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کے الیکٹرک صارفین کیلئے فی یونٹ بجلی 4 روپے 83 پیسے مہنگی کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا نے مارچ کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کی ہے۔

نیپرا کے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ  27 اپریل 2022 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی، اس سے قبل فروری کا ایف سی اے صارفین سے1 روپے38 پیسے چارج کیا گیا تھا۔

اعلامیہ کے مطابق مارچ کا ایف سی اے فروری کی نسبت 3 روپے45 پیسے،جون میں زیادہ چارج کیا جائے گا۔

نیپرا نے کہا کہ اس کا اطلاق کے الیکٹرک کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر صرف جون کے بلوں پر ہوگا۔

 یہ بھی پڑھیں:    عدالت نے تاریخ کا انوکھا فیصلہ سنا دیا