عدالت نے تاریخ کا انوکھا فیصلہ سنا دیا

May 27, 2022 | 12:57:PM
عدالت نے انوکھا فیصلہ سنا دیا، فائل فوٹو
کیپشن: عدالت نے انوکھا فیصلہ سنا دیا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) افریقی ملک سوڈان میں ایک بھیڑ کو خاتون کے قتل کے الزام میں 3 سال قید کی سزا سنا دی گئی جبکہ مقامی عدالت نے یہ بھی حکم دیا کہ بھیڑ "ریم” کا مالک متاثرہ خاندان کو پانچ گائے بھی دے گا۔

سوڈان کے آئی ریڈیو کے حوالے سے این ڈی ٹی وی نے بتایا کہ تین ہفتے قبل سوڈان کی ریاست لیکس اسٹیٹ کے علاقے رمبک میں بھیڑ نے 45 سالہ خاتون ادھیو چیپنگ کو سینے میں متعدد بار ٹکریں ماریں جس سے اس کی پسلیاں ٹوٹ گئیں، اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں۔

خاتون کے دم توڑنے کے بعد رواں ماہ کے آغاز میں پولیس نے بھیڑ کو حراست میں لے لیا تھا، پولیس کے میجر الیجہ میبر نے بتایا کہ مالک بے قصور ہے اور بھیڑ ہی وہ ہے جس نے جرم کیا لہٰذا وہ گرفتار کیے جانے کی حق دار تھی بعد میں کیس عدالت منتقل کردیا گیا۔

عدالت نے قاتل بھیڑ کو 3 سال قید کی سزا سنادی اور مالک کو خون بہا کے طور پر متاثرہ خاندان کو 5 گائیں دینے کا حکم سنایا۔

 یہ بھی پڑھیں:      پی ٹی آئی لانگ مارچ ۔ملکی معیشت کو اربوں کا نقصان