پٹرول کی قیمت میں اضافہ۔ عوام کا ردعمل سامنے آ گیا

May 27, 2022 | 12:50:PM
پٹرول مہنگا ہونے پر عوامی ردعمل
کیپشن: پٹرول مہنگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیرخزانہ کی وضاحتیں تو آپ نے سن لیں لیکن عوام کہتےہیں کہ پٹرول کی قیمت میں اضافے نے ہوش اڑا دیئے ہیں، اس سے مہنگائی کا نیا طوفان آئیگا۔ 

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت بڑھنے پر شہریوں نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمت بڑھاتے ہوئے حکومت کوعوام کا خیال کیوں نہیں آیا۔

ایک شہری کا کہنا تھا کہ یہ عوام کیساتھ غلط ہو رہا ہے،سب اپنا فائدہ دیکھ رہے ہیں اور عوام بیچاری مر رہی ہے،عوام کے بارے میں کوئی نہیں سوچ رہا۔دوسرے شہری کا کہنا یہ حکومت تو کہہ رہی تھی کہ ہم پٹرول کی قیمت نہیں بڑھائیں گے، یہ عام کیساتھ بہت بڑی زیادتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ۔ نوٹیفکیشن جاری

ایک اور شہری کا کہنا تھا کہ یہ سب پچھلی حکومت کا کیا دھرا ہے، تحریک انصاف کی حکومت نے جو معاہدے آئی ایم ایف سے کئے تھے اس کا خمیازہ اس حکومت کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔