پاکستان سٹاک ایکسچینج: 2 ارب سے زائد شیئرز کی خریدو فروخت کا نیا ریکارڈ قائم

May 27, 2021 | 18:49:PM
پاکستان سٹاک ایکسچینج: 2 ارب سے زائد شیئرز کی خریدو فروخت کا نیا ریکارڈ قائم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 2 ارب روپے سے زائد شیئرز کی خریدو فروخت کا نیا ریکارڈ قائم ہوا۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج کی تاریخ میں کسی ایک دن میں کاروبار کا یہ سب سے بڑا حجم ہے۔
گزشتہ روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک ارب 56 کروڑ 33 لاکھ سے زائد شیئرز کے سودے ہوئے تھے۔گزشتہ روزکاروبار کئے گئے شیئرز کی مالیت 28 ارب 33 کروڑ سے زائد رہی تھی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 85 ارب روپے بڑھ کر 8097 ارب روپے ہوئی تھی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا تھاامید ہے جون تک ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکل جائیں گے۔
صحافیوں کیساتھ آئن لائن میٹنگ میں انہوں نے کہا تھا کہ ایف اے ٹی ایف کی زیادہ تر شرائط پوری کر دی ہیں اور اب معاملہ زیادہ تر سیاسی رہ گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت اپنا سیاسی اثر اسوخ استعمال کر رہا ہے اور ہم بھی اس بار اپنے دوستوں کو ساتھ ملا کر جائیں گے۔
شوکت ترین نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف نےاس بارپاکستان کےساتھ سخت رویہ اپنایا۔ تنخواہ داروں پرٹیکس بڑھانے کی آئی ایم ایف کی تجویز قبول نہیں کی۔ آئی ایم ایف کےساتھ اس تجویزپربات چیت جاری ہے۔
وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا تھا کہ ریونیو کو بڑھانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ جوٹیکس نہیں دے رہے ان کے خلاف کارروائی کریں گے۔ غریبوں کوآٹےاوربجلی پرسبسڈی دیں گے۔
انہوں نے بتایا تھا کہ آئندہ بجٹ 11جون کوپیش کرنےکی تجویزہے۔ موجودہ حکومت نے چند ٹارگٹڈ چیزوں پرتوجہ دی۔ حکومت نے ایکسپورٹ انڈسٹری، زراعت اور تعمیرات سیکٹر پر زیادہ توجہ دی۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی بہترپالیسی کی وجہ سے کورونا کے باعث معیشت کو زیادہ نقصان نہیں ہوا۔ حکومت کی توجہ اب مہنگائی کم کرنے پر ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ 12سیکٹرز کی طویل اورقلیل مدتی منصوبوں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ زراعت کے حوالے سے قلیل المدتی منصوبوں پر کام ہو رہا ہے۔ حکومت عام آدمی کیلئے مختلف اسکیمزلےکرآرہی ہے۔ ایکسپورٹ میں مزید اضافے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔اوورسیز پاکستانیوں نے پاکستان میں ریکارڈ پیسے بھجوائے جس نے ملکی معیشت کو سہارا دیا۔شوکت ترین کا کہنا تھا کہ امیر اورغریب کیلئے ایک جیسی گروتھ ہونی چاہیے۔ ریونیو کو بڑھانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ جوٹیکس نہیں دے رہے ان کےخلاف کارروائی کریں گے۔ غریبوں کو آٹے اور بجلی پرسبسڈی دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سو نے کی قیمت میں حیرت انگیز کمی