حماس کی حمایت پر اکسانے کا الزام، لند ن میں خاتون ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا گیا

Mar 27, 2026 | 09:39:AM
 حماس کی حمایت پر اکسانے کا الزام، لند ن میں خاتون ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لندن میں خاتون ڈاکٹر لوگوں کو حماس کی حمایت پر اکسانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

لندن میں لوگوں کو حماس کی حمایت پر اکسانے کے الزام میں گرفتار خاتون ڈاکٹر کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نیشنل ہیلتھ سروس سے وابستہ ڈاکٹر رحمہ علادوان کی آج عدالت میں پیشی متوقع ہے۔

ڈاکٹر رحمہ علادوان کو پولیس نے ساؤتھ گلوسٹرشائر میں ان کے گھر سے گرفتار کیا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فلسطینی نژاد برطانوی ڈاکٹر علادوان کو ضمانت کی خلاف ورزی پر بھی گرفتار کیا گیا۔

مزید پڑھیں:مشرق وسطیٰ کی حالیہ صورتحال کورونا وبا سے بڑھ کر ہے: سعودی وزیر خزانہ