حزبِ اللہ کے حملوں کے بعد شمالی اسرائیل میں تباہی،میئر آبدیدہ، نیتن یاہو حکومت پر کڑی تنقید

Mar 27, 2026 | 08:28:AM
حزبِ اللہ کے حملوں کے بعد شمالی اسرائیل میں تباہی،میئر آبدیدہ، نیتن یاہو حکومت پر کڑی تنقید
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لبنان  میں اسرائیلی حملوں کے جواب میں مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے جوابی حملوں کے بعد شمالی اسرائیل علاقوں کے نمائندے نیتن یاہو حکومت پر شدید تنقید کررہے ہیں۔

اسرائیل کے شمالی علاقوں میں مقامی کونسل سربراہان نے نیتن یاہو حکومت کی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے تحفظ کیلئے اقدامات ناکافی ہیں۔

حزب اللہ کےہاتھوں تباہی کا ذکرکرتےشمالی اسرائیلی شہرمارگالیوت کا میئر زار و قطار روپڑا اور کہا کہ ہر چیز تباہ ہوگئی ہے مگر کوئی بھی ملک اسرائیل کا ساتھ دینے کا تیار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے ہماری سکیورٹی لبنان کے ہاتھ میں دیدی ہے، ہم لڑرہے ہیں مگر ریاست ہمارے ساتھ نہیں کھڑی۔ 

یہ بھی پڑھیں:امریکی صدر ٹرمپ کا ایران کی توانائی تنصیبات پر حملے مزید 10 روز تک روکنے کا اعلان

اس کے علاوہ کیرت شمونہ کے میئر نے بھی نیتن یاہو حکومت پر شدید تنقیدکرتے ہوئے کہا ایک شہر صفہ ہستی ہی سے مٹ رہا ہے، دو تہائی شہری اپنے گھر چھوڑ چکے ہیں اور ایسا رہا تو مزید لوگ چھوڑ جائی گے۔