میکسیکو ؛جنگلات میں لگنے والی آگ 18 ریاستوں میں پھیل گئی

Mar 27, 2024 | 23:11:PM
میکسیکو ؛جنگلات میں لگنے والی آگ 18 ریاستوں میں پھیل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) میکسیکو کے جنگلات میں لگنے والی آگ نے 18 ریاستوں کواپنی لپیٹ میں لے لیا، متعدد گھر تباہ ہزاروں جانور جل کر خاکستر ہو گئے ۔

3 روز قبل لگنے والی آگ تاحال پھیل رہی ہے  اور  اب تک ہزاروں ایکڑ پر پھیلے جنگل کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے ،خوفناک آتشزدگی کے سبب آسمان تک آگ کے شعلے دیکھے گئے جبکہ پرندوں سمیت قیمتی جنگلی حیات بھی جل کر مر گئی،حکام کا کہنا ہے کہ آگ نامعلوم وجوہات کی بنا پر لگی، اس دوران متعدد گھروں کو بھی نقصان پہنچا تاہم جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ حکومت نے ملک بھر سے آگ بجھانے والے عملے کو طلب کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں :ججز کا خفیہ اداروں پرمبینہ مداخلت کا الزام،پاکستان بار کونسل کا کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ