ورلڈ بینک نے پاکستان کیلئے 5 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط جاری کر دی

Mar 27, 2024 | 17:42:PM
ورلڈ بینک نے پاکستان کیلئے 5 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط جاری کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) عالمی بینک نے  پاکستان  کے محکمہ موسمیات کی اپ گریڈنگ کیلئے 5 کروڑ ڈالر  گرانٹ میں سے پہلی قسط جاری کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ بینک  کی جانب سے ماحولیاتی تبدیلیوں کیخلاف  اقدامات کیلئے محکمہ موسمیات پاکستان کی ری اسٹرکچرنگ کا فیصلہ کیا گیا تھا، اس منصوبے کیلئے 5کروڑ ڈالر کی رقم مقرر کی گئی ہے جس کی  پہلی قسط جاری کر دی گئی ہے ، منصوبے کے تحت محکمہ موسمیات کو ڈیجیٹلائز کیا جائے گا اور محکمہ موسمیات کی ورکشاپ کو خصوصی طور پر اپ گریڈ کیا جائے گا،ری اسٹرکچرنگ منصوبے کے تحت محکمہ موسمیات میں 300 آٹومیٹک ویدراسٹیشن لگائے جائیں گے اور3عدد موبائل ویدر راڈار بھی فراہم کیے جائیں گے،پاکستانی محکمہ موسمیات کو اس قابل بنایا جائے گا کہ یہ افغانستان اور خلیجی ممالک کے محکموں کی تربیت کرسکے۔