سرپرائزکا وقت ختم ، اتحادی اپنا فیصلہ کرچکے ، بلاول بھٹو

Mar 27, 2022 | 16:02:PM
بلاول بھٹو اور شاہ زین بگٹی، فائل فوٹو
کیپشن: بلاول بھٹو اور شاہ زین بگٹی،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو  نے کہا ہے کہ حکومت نے تبدیلی کے نام پر عوام کو دھوکا دیا۔ اب عمران خان کے سرپرائز کا وقت ختم ہوگیا ہے۔ اتحادی اپنا فیصلہ کرچکےاب ان کی مرضی ہے کہ اعلان کب کرتے ہیں۔

شاہ زین بگٹی کے ہمراہ  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا  کہنا تھا کہ  عمران خان نے اتحادیوں کو دھوکا دیا اور بلوچستان کے عوام کے ساتھ انصاف نہیں کیا۔شاہ زین بگٹی نے بہادرانہ فیصلہ کیا۔بلوچستان کے ایشوز بہت پیچیدہ ہیں ہمیں ملک کو مسائل سے نکالنے کیلئے مل کر محنت کرنا ہوگی۔

 بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم عمران خان کی کوئی خواہش پوری ہونے نہیں دیں گے، ایمرجنسی کی دھمکیاں، پارلیمنٹ لاجز پر حملہ سب گھبراہٹ کا نتیجہ ہے لیکن اب دھمکانے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی، ہماری کوشش ہے کہ عمران خان کو ہٹانے کا سارا عمل  پرامن رہے، عمران خان آج جلسے میں پوچھیں گے مجھے کیوں نکالا؟

انہوں نے کہا کہ  غیر جمہوری شخص سے جمہوریت کے ذریعے انتقام لیں گے، ہم جمہوریت میں رہتے ہوئے احتجاج کریں گے اور پارلیمان میں رہتے ہوئے وزیراعظم کو عہدے سے ہٹائیں گےکسی صورت تصادم کی طرف نہیں جائیں گے، سب کو مبارک باد دیتا ہوں کہ عمران خان کی حکومت ختم ہوچکی ہے، ہم کسی کو اجازت نہیں دیں گے ہماری عدم اعتماد کی تحریک میں دھاندلی کی جائے۔

 یہ بھی پڑھیں:    جناح ہسپتال کے ڈاکٹروں کی بڑی کامیابی۔ تعریفی اسناد دینے کا اعلان