مودی سرکارکےلاک ڈاون کو600 دن مکمل ، 323 کشمیری شہید،753 زخمی،گھروں کو توڑ دیاگیا  

Mar 27, 2021 | 12:57:PM
مودی سرکارکےلاک ڈاون کو600 دن مکمل ، 323 کشمیری شہید،753 زخمی،گھروں کو توڑ دیاگیا  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی لاک ڈاون کو 600 دن مکمل ہوگئے، اس دوران بھارتی فورسز نے 323 کشمیریوں کو شہید کردیا۔

تفصیلات کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے 600 دن سے مقبوضہ وادی کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا رکھا ہے، بھارتی لاک ڈاون کے دوران 323 کشمری شہید اور  پر تشدد کارروائیوں میں ایک ہزار 753 کشمیری شدید زخمی ہوئے۔قابض فورسز نے حریت رہنما سمیت 14 ہزار سے زیادہ کشمیریوں کو گرفتار کر رکھا ہے جبکہ بھارتی غیر قانونی اقدام کے بعد کشمیریوں کے ایک ہزار سے زیادہ مکانات کو نقصان پہہنچایا گیا۔اس دوران وادی میں مسلسل کرفیو کے نفاذ سےنظام زندگی مفلوج ہے اور کشمیری گھروں میں محصورہیں ، کرفیو اور پابندیوں کے باعث اب تک مقامی معیشت کو ایک ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے جبکہ ہزاروں لوگ بے روزگار ہوچکے ۔

خیال رہے مقبوضہ کشمیر 5 اگست 2019 سے بھارت کے غیر قانونی محاصرے میں ہے، مودی حکومت کی کشمیریوں کو کشمیر میں اقلیت بنانے کی کوشش جاری ہے، دوسری طرف مقبوضہ کشمیر کے رہائشی اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کے منتظر ہیں۔

واضح رہے کہ مودی حکومت نے 5 اگست 2019 کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا حکم جاری کیا تھا جس کے بعد بھارتی شہریوں اور غیر مقامیوں کو کشمیر میں جائیدادیں خریدنے اور انہیں مقامی پتے کے شناختی کارڈ جاری کئے جارہے ہیں۔