وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا برطانوی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، امن کے فروغ پر اتفاق

Jun 27, 2026 | 20:28:PM
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا برطانوی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، امن کے فروغ پر اتفاق
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس  )ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا برطانوی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں خطے کی صورتحال، امن اور سفارتی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق برطانیہ نے خطے میں امن کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

اسحاق ڈار نے گفتگو کے دوران خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاکستان مذاکرات، باہمی تعاون اور تعمیری سفارت کاری کے ذریعے مسائل کے حل پر یقین رکھتا ہے۔

ترجمان کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ نے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان قریبی رابطوں کی اہمیت پر زور دیا۔

گفتگو کے اختتام پر دونوں رہنماؤں نے باہمی رابطے برقرار رکھنے اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا، اسحاق ڈار نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان امن، مذاکرات اور تعمیری سفارت کاری کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

یہ بھی پڑھیں :  پشاور اسمبلی میں زلزلے سے بھگدڑ مچ گئی، ارکان اسمبلی کی دوڑیں لگ گئیں