مریم اورنگ زیب کی پنجاب اسمبلی میں جارحانہ تقریر، پی ٹی آئی پر طنزیہ جملوں کی بوچھاڑ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پنجاب کی سینئیر وزیر مریم اورنگ زیب نے آج پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کے ارکان اور بانی پر طنزیہ جملوں کی بوچھاڑ کئے رکھی۔ مریم اورنگزیب کی تقریر کے دوران پی ٹی آئی کے ارکان نے شور مچانے کی کوشش کی تھی۔ اس کے بعد مریم اورنگ زیب نے پی ٹی آئی کے بانی اور ارکان پر تنقید اور طنز مسلسل جاری رکھی۔ مریم اورنگ زیب کی ند گفتگو کے دوران اسمبلی میں نعرے لگنے لگے "یہ کیا بولتی ہے، سچ بولتی ہے۔"
اپوزیشن اور تحریکِ انصاف پر کڑی تنقید
آج 27 جون 2026 کو پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے مالی سال 2026-27 کے بجٹ پاپ پر اپوزیشن (پی ٹی آئی/سنی اتحاد کونسل) کے تحفظات اور کٹوتی کی تحریکوں (Cut Motions) کا جواب دینے کا آغاز ایک انتہائی جارحانہ تقریر سے کیا۔ ان کی تقریر کے دوران پی ٹی آئی کے ارکان کے شور مچانے کے سبب ایوان مچھلی منڈی کا منظر پیش کرتا رہا ۔ اس شور کے نتیجہ میں مریم اورنگ زیب نے پی ٹی آئی کے بانی کے متعلق مزید طنزیہ جملے کہے۔ مریم اورنگ زیب نے کہا، میں اپوزیشن کے سوالات کے جواب دے رہی ہوں جس پر کبھی یہ چیخیں مارتے ہیں کبھی اٹھ کر چلے جاتے ہیں۔
کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے۔
مریم اورنگ زیب نے بجٹ دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے ارکان پر طنز کی اور کہا، مجھے امید نہیں ہے مگر اسکے باوجود میں کہوں گی کہ اپوزیشن کے ارکان وزیراعلی کے ٹرانفرمیش ویژن کی اس کتاب کو ضرور پڑھیں۔
اس تقریر کے رپورٹ ہونے والے اہم ترین نکات درج ذیل ہیں:
معیشت کی تباہی کا الزام: مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی کا نام لیے بغیر ان کے بانی کی تاریخی حماقت کا ذکر کرتے ہوئے بانی پر سخت حملہ کیا اور کہا کہ "ان کی طرح ہم پیٹرول کی قیمتوں پر ملک کو دیوالیہ کر کے نہیں گئے۔
سائفر کا طنز: مریم اورنگ زیب نے بانی کی حکومت کو طنز کا ہدف بناتے ہوئے کہا کہ ہم نے ملک کو معاشی طور پر تباہ کر کے بغل سے سائفر کا لفافہ نہیں نکالا، بلکہ ہماری حکومت نے ملک کی معیشت کو دوبارہ پٹری پر ڈالا ہے۔
بزدار حکومت سے موازنہ: سینئیر منسٹر مریم اورنگ زیب نے طنز کی یلغار جاری رکھتے ہوئے کہا کہ "ہمارے پاس معائنے کے لیے کوئی بھوت (Ghost for inspections) نہیں ہیں"، بلکہ فیلڈ میں مریم نواز کی حکومت خود جا کر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے پنجاب اور عثمان بزدار کے دورِ حکومت میں زمین آسمان کا فرق ہے جو سب شہریوں کو نمایاں نطر آتا ہے۔
پنجاب اسمبلی میں اپنے خطاب کےدوران مریم اورنگزیب نے اپوزیشن پرتنقید کرتے ہوئے کہایہ اللہ تعالیٰ کے ناموں کے نیچے جھوٹ بول رہے ہیں عاشورہ پرانہیں سیاست نہیں کرنی چاہیے، اپوزیشن کی طرح ملک کو دیوالیہ نہیں کرکے ، گئےبلین ٹری سونامی سے بڑا فراڈ پاکستان کی تاریخ میں نہیں ہوا،پنجاب میں وزیر اعلی جاگ رہی ہیں وزیر بھی جاگ رہے ہیں ہمیں جنات کی ضرورت نہیں۔
یہ بھی پڑھیئے: حکومت نے جیٹ فیول کی قیمت میں7 روپے 15 پیسے فی لٹر کمی کر دی
مریم اورنگ زیب نے کہا کہ بانی کا سارا دن یہ جاننے میں گزرتا تھا کہ نواز شریف اور مریم نواز کو جیل میں کیسے رکھا جا رہا ہے، وہ جیل میں کیا کھا رہے ہیں، نواز شریف کا ائیر کنڈیشنر چل رہا ہے یا نہیں۔ چل رہا ہےتو کیوں چل رہا ہے۔
مریم اورنگ زیب نے یاد دلایا کہ مریم نواز شریف واحد خاتون ہیں جن کو نیب کی تحویل میں دیا گیا۔ مریم نواز شریف کو ہتھکڑیاں لگائی جاتی تھیں۔ سینئیر منسٹر مریم اورنگ زیب نے کہا پی ٹی آئی کے بانی کی حکومت کے دوران ان کی ساری توجہ جیل میں بند میاں نواز شریف، شہباز شریف اور مریم سے انتقام لینے پر ہی رہتی تھی۔
ملکی قیادت اور سیکیورٹی اداروں کو خراجِ تحسین
سینئیر منسٹر مریم اورنگزیب نے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی دن رات کی محنت کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا کہ وہ اور وزیراعظم مل کر ملک اور دنیا میں امن اور استحکام کا ذریعہ بن رہے ہیں۔سینئر وزیرپنجاب مریم اورنگزیب نے کہاہے محرم الحرام میں سیکیورٹی اداروں نے بہترین انداز میں کام کیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب کو پوری دنیا شاباش دے رہی ہے۔
پنجاب کا بجٹ اور ماحولیات پر دفاع
سینئیر منسٹر مریم اورنگ زیب ماحولیات کی وزیر بھی ہیں۔ انہوں نے اسپیکر سے گزارش کی کہ اپوزیشن کے واویلا کو ختم کر کے بجٹ پر ووٹنگ کے عمل کو آگے بڑھایا جائے کیونکہ یہ پنجاب کی عوام کا اہم وقت ہے۔
ماحولیاتی اقدامات: محکمہ ماحولیات (Environment) اور جنگلی حیات (Wildlife) کے حوالے سے کٹوتی کی تحریکوں کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے مریم نواز حکومت کے پائیدار اور کلین ایئر گرین پروگرامز کا تفصیل سے دفاع کیا۔
یہ بھی پڑھیئے: لاہور، اسلام آباد سمیت گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے
مریم اورنگ زیب نے کہا کہ جب ہمارا ٹائم مکمل ہوگا توہم فاریسٹ کورکو بڑھا کرجائیں گے،5 ہزار سے زائد واٹر کے پلانٹ لگانے کا منصوبہ ہے 2ہزار دیہات میں صاف پانی اور ڈرینیج کا کام یہ منصوبہ کررہا ہے، کام وہ لوگ کرتے ہیں جن کی نیت ہوتی ہے،جناب اسپیکر ان کو ساڑھے چارسال گلی محلوں کا کوڑا نظرنہیں آیا، شہباز شریف صاف پانی کی وجہ سے نیب کی پیشیاں بھگتے تھے۔
گوجرانوالہ کیلئے پہلی یونیورسٹی چیف منسٹر مریم نے دی
مریم اورنگ زیب نے کہا، گوجرانولہ کیلئے لیپ ٹیپ سکیم، امتحانی مراکز،750 سکولز اور سکولز و کالجز انٹرن شپ پروگرام رکھا ہے۔
سکول اور کالجز میں تمام مسنگ سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔
گوجرانولہ میں اٹھارہ کالجز کو سولر پر منتقل کردیا گیا ہے۔
پہلی یونیورسٹی آف گجرانوالہ بھی وزیراعلی نے گوجرانولہ کو دی ہے۔
ایوان کا ماحول اور ہنگامہ آرائی
مریم اورنگزیب کی اس طوفانی تقریر کے دوران اپوزیشن بینچوں سے مسلسل ڈیسک بجائے گئے اور شور شرابا کیا گیا۔
"یہ کیا بولتی ہے، سچ بولت ہے!"
آج پنجاب اسمبلی میں سینئیر منسٹر مریم اورنگ زیب نے پی ٹی آئی کے ارکان کے شور شرابے اور نعرے بازی کا مقابلہ تحمل کے ساتھ طنز بھری باتوں سے کیا۔ ان کی باتوں نے مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی نے ان کی تعریف کرنے کے لئے "یہ کیا بولتی ہے، یہ سچ بولتی ہے" کے نعرے لگائے گئے۔ خود مریم اورنگ زیب نے اور مسلم لیگ ن کے ارکان نے "مریم مریم" کے نعرے بھی لگائے۔ جس نے ایوان کے ماحول کو مزید گرم کر دیا۔
یہ بھی پڑھئے: آبنائے ہرمز میں بحری جہاز پر حملہ، جہاز کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات