لاہور، اسلام آباد سمیت گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

Jun 27, 2026 | 18:40:PM
لاہور، اسلام آباد سمیت گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )لاہور، اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں  میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر  زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 9 ریکارڈ کی گئی ہے ،زلزلے کا مرکز ہندو کش ریجن تھا، زلزلے کے جھٹکے شام 6 بج کر 35 منٹ پر محسوس کیے گئے ۔

لاہور ،راولپنڈی، جھنگ  ریجن میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ، مالا کنڈ ، باجوڑ ، ہنگو ، صوابی ، کوہاٹ ، کرک، سوات، شانگلہ اور بونیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ، زلزلے کی گہرائی 178 کلو میٹر تھی۔

مانسہرہ ،بالاکوٹ ،بٹگرام، کوہستان سمیت دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، پشاور،چارسدہ،تخت بھائی،مہمند میں زلزلے  سے لوگ خوفزدہ ہوگئے۔

ایبٹ آباد، لنڈی کوتل ،پاک افغان بارڈر، طورخم، شنواری ،بازار خیل ،شلمان اور خیبر  پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں :فیصل آباد:اساتذہ کے لی بڑی خوشخبری، کنوینس الاؤنس برقرار رکھنے کی ہدایت