سبزہ زار پولیس کی کارروائی، مغوی بازیاب، دو اغوا کار گرفتار، 36 لاکھ روپے برآمد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عابد چودھری) سبزہ زار پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مظفرگڑھ سے اغوا ہونے والے مغوی طٰحہ کو لاہور کے علاقے اعوان ٹاؤن سے بحفاظت بازیاب کرا لیا۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق مدعی کی اطلاع پر فوری ریڈ کیا گیا، جس میں مقدمے میں نامزد ملزمان حفیف اور ذیشان کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس نے اغوا کے دوران چھینی گئی رقم میں سے 36 لاکھ 34 ہزار روپے نقد اور موبائل فون بھی برآمد کر لیا۔
مغوی، گرفتار ملزمان اور برآمد شدہ سامان کو قانونی کارروائی کے لیے تھانہ سبزازار منتقل کر دیا گیا۔
ترجمان کے مطابق اغوا کا مقدمہ پہلے ہی تھانہ شہر سلطان، ضلع مظفرگڑھ میں درج تھا،
متعلقہ پولیس کو کارروائی سے آگاہ کر دیا گیا ہے اور مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ شہر سلطان کی ٹیم لاہور روانہ ہو گئی ہے۔
مزید پڑھیں:سدرہ بی بی کے جرگہ کے حکم پر قتل کیس میں بڑی پیشر فت