چینی کی 5 لاکھ ٹن درآمد کی اصولی منظوری دیدی گئی، اسحاق ڈار کی زیر صدارت اہم اجلاس 

Jun 27, 2025 | 19:47:PM
 چینی کی 5 لاکھ ٹن درآمد کی اصولی منظوری دیدی گئی، اسحاق ڈار کی زیر صدارت اہم اجلاس 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت چینی سمیت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور فراہمی کا جائزہ لینے کیلئے ایک اہم اجلاس ہوا، جس میں چینی کی 5 لاکھ ٹن درآمد کی اصولی منظوری دے دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چینی سمیت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور فراہمی کے حوالے سے ہونیوالے جائزہ اجلاس میں وفاقی وزیر فوڈ سیکیورٹی، طارق باجوہ اور اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں چینی کی پیداوار، درآمد، رسد و طلب پر تفصیلی غور کیا گیا، مارکیٹ میں چینی کی دستیابی اور قیمتوں کا تجزیہ بھی کیا گیا۔ اس موقع پر چینی کی 5 لاکھ ٹن درآمد کی اصولی منظوری دے دی گئی اورعوام کو ریلیف دینے کیلئے اہم فیصلے کئے گئے۔

اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہونیوالے اجلاس میں حکومت کا صارفین اور سپلائرز کے مفادات کے تحفظ کا عزم کیا گیا،اشیائے ضروریہ کی سستی اور باآسانی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی،چینی کے شعبے میں بہتری کے لیے اقدامات زیر غور آئے۔

یہ بھی پڑھیں:سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کمی