ای سی سی کا ہوم ریمیٹنس سکیم میں تبدیلی سے متعلق تجویز پر غور

Jun 27, 2025 | 19:35:PM
ای سی سی کا ہوم ریمیٹنس سکیم میں تبدیلی سے متعلق تجویز پر غور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ای سی سی نے وزارت خزانہ کی طرف سے ہوم ریمیٹنس سکیم میں تبدیلی سے متعلق تجویز پر غور کیا۔

کمیٹی میں وفاقی وزیر تجارت، معاون خصوصی برائے امور خارجہ، سیکریٹری خزانہ، چیئرمین ایف بی آر سمیت دیگر شامل ہوں گے، کمیٹی اپنی سفارشات ای سی سی کو پیش کرے گی۔

ای سی سی نے وزارت خزانہ کی طرف سے ہوم ریمیٹنس اسکیم میں تبدیلی سے متعلق تجویز پر بھی غور کیا، اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور وزارت خزانہ اسکیم تجزیہ اور مکمل منصوبہ بندی 31 جولائی تک پیش کریں۔

ای سی سی نے چھوٹے کسانوں اور کم ترقی یافتہ علاقوں کے لیے رسک کور اسکیم شروع کرنے کی تجویز کو اصولی طور پر منظور کر لیا،سکیم کا باضابطہ آغاز 14 اگست 2025 کو متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں :نظرثانی درخواستیں منظور، پی ٹی آئی مخصوص نشستوں سے محروم ہو گئی