پنجاب ، سندھ سمیت ملک بھر میں آندھی، موسلادھار بارشوں کا الرٹ

Jun 27, 2025 | 19:10:PM
پنجاب ، سندھ سمیت ملک بھر میں آندھی، موسلادھار بارشوں کا الرٹ
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی )پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر میں تیز آندھی، بارشوں کا الرٹ جاری ، سندھ کے مختلف اضلاع میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسلا دھار بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

این ڈی ایم اے کےاین ای او سی  کے مطابق کراچی، حیدرآباد، سکھر، تھرپارکر، بدین، عمرکوٹ سمیت دیگر اضلاع میں شدید بارش، اسلام آبادسمیت پنجاب کے بالائی اور وسطی علاقوں بشمول لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، گوجرانوالہ، میانوالی میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش  کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع بشمول چترال، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، پشاور، بنوں، وزیرستان میں  میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے، شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا امکان ہے۔

سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے سے دوبار علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

یہ بھی پڑھیں :دریائے سوات میں طغیانی، سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی، 18 سیاح ڈوب گئے