حکومت نے 5335 ارب کا بجٹ دیا،جو تاریخ کا ٹیکس فری بجٹ ہے،وزیراعلیٰ پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہاکہ مسلم لیگ نون کی منتخب حکومت نے 5335 ارب کا بجٹ دیا ہے،یہ تاریخ کا سب سے بڑا اور ٹیکس فری بجٹ ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کا ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں آپریشن بنیان المرصوص کی تاریخی فتح پر وزیر اعظم پاکستان اور پاک افواج کی قیادت کو مبارکباد پیش کرتی ہوں، پاکستان نے 10مئی کو انڈیا کے خلاف تاریخی فتح حاصل کی،افواج پاکستان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر ستائش کے حقدار ہے،ان کاکہناتھا کہ فسادی اسرائیل کے ایران پر حملوں کی مخالفت کرتے ہیں،پاکستان امن کے اصولوں پر چلنے والی پرامن ریاست ہے ،پاکستان قوم ایران کے ساتھ کھڑے ہونے پر قابل ستائش ہے،تاریخ کے اس موقع پر پاکستان نے ایران کے ساتھ کھڑے ہوکر تاریخی حسین باب رقم کیا اس کیلئے پاکستان کی عوام مبارکباد کی مستحق ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ میں اس موقع پر سپیکر صاحب کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے بجٹ سیشن کو اتنے احسن طریقے سے چلایا ،اپوزیشن کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے ہمیں یہاں تک پہنچایا،وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان اور سیکرٹری خزانہ مجاہد شیر دل کو مبارکباد پیش کرتی ہوں،دونوں شخصیات نے نواز شریف کے ایجنڈے کے مطابق بجٹ بنایا،سینئر صوبائی وزیر اور چئیرمین پی اینڈ کا کام بھی قابل تحسین ہے،دونوں افراد نے تاریخی ترقیاتی بجٹ بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں:سونا ہزاروں روپے سستا ہو گیا
مریم نواز کاکہناتھا کہ سرکاری اخراجات میں صرف تین فیصد اضافہ ہوا ہے جس میں تنخواہوں میں اور پنشن میں اضافہ شامل ہے، پنجاب کا گندم کی وجہ سے تاریخی گردشی قرضہ ختم ہو چکا ہے،ہم نے کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا بلکہ ٹیکس نیٹ کو بڑھایا ہے،مائنز اینڈ منرلز میں تیس ارب روپے کی پنجاب نے بچت کی ہے،ارکان اسمبلی کے کردار کو سیلوٹ پیش کرتی ہوں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ آئی ایم ایف کی شرائط کے ساتھ بچت کی آئی ایم ایف کاسرپلس ٹارگٹ پورا کیا،یہ آسان کام نہیں تھا، بہترین فیسکل مینجمنٹ کی وجہ سے ہم اس میں کامیاب ہوئے،ان کاکہناتھا کہ پہلے سال کی طرح ہم نے صرف منصوبوں کا اعلان نہیں کیا بلکہ سب سے بڑا ترقیاتی فنڈ رکھا اور اس میں ایک ہزار تیرہ ارب عوام پر خرچ ہوچکا ہے ،اس سے پہلے ہائیسٹ یوٹیلائزیشن 585 ارب تھی۔
یہ بھی پڑھیں:بینکوں سے لین دین کرنے والوں کیلئے اہم خبر