سندھ میں بڑی تعداد میں ای وی اور ہائبرڈ بسیں لانے کا فیصلہ

Jun 27, 2025 | 16:49:PM
سندھ میں بڑی تعداد میں ای وی اور ہائبرڈ بسیں لانے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)صوبہ سندھ میں بڑی تعداد میں ای وی اور ہائبرڈ بسیں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ کا اجلاس ہوا،اجلاس سے خطاب کے دوران شرجیل میمن نے کہا کہ چند ماہ میں ڈبل ڈیکر بسیں کراچی کی سڑکوں پر ہوں گی، ٹرانسپورٹ کے نظام کو مکمل طور پر ای وی بسوں پر منتقل کرنے جارہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلی بار ڈبل ڈیکر بسیں بھی حکومت سندھ متعارف کرانے جا رہی ہے۔