دنیا کے 10 سب سے زیادہ امن پسند ممالک کون کون سے ہیں؟ فہرست جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) گلوبل پیس انڈیکس نے دنیاکے 10 سب سے زیادہ امن پسند ممالک کی فہرست جاری کردی۔
گلوبل پیس انڈیکس کی جانب سے 2025 میں سب سے زیادہ امن پسند ممالک کی فہرست انسٹیٹیوٹ فار اکنامکس اینڈ پیس کی رپورٹ پر مبنی ہے۔
دنیاکے دس سب سے زیادہ امن پسندممالک کی اس فہرست میں آئس لینڈپہلے نمبرپرہے جومسلسل 17ویں سال دنیا کا سب سے پرامن ، تشدد یا مسلح تنازعات سے پاک ملک رہا ہے اور اس بار بھی سرفہرست ہے۔
آئرلینڈ سیاسی استحکام میں اضافے کی وجہ سے اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے,تیسرے نمبر پر ایشیا-پیسیفک کا سب سے پرامن، تشدد و دہشت گردی کی شرح میں کمی والا ملک نیوزی لینڈ ہے،آسٹریاکااس فہرست میں چوتھانمبرہے جومستحکم معاشرتی و عسکری پالیسی کے علاوہ اقوام متحدہ میں امن مشنز کا بھی حصہ رہا ہے۔
سوئٹزرلینڈ سیاسی استحکام، کم تشدد اور اپنے شہریوں کی بےمثال خدمات کیوجہ سے اس فہرست میں پانچویں نمبر پر ہے,سنگاپور ایشیا کے سب سے پرامن ممالک میں آتا ہے جو بہترین معاشرتی تحفظ میں منفرد مقام کیوجہ سے اس فہرست میں چھٹے نمبر پرآیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے بیان پر وائٹ ہاؤس کاردعمل آگیا
ساتوں پرامن ترین ملک پرتگال ہے،معاشرتی تحفظ میں ڈنمارک بہتری مگر عسکری اخراجات میں معمولی اضافے کیوجہ سے آٹھویں نمبر پر ہے۔
یورپ میں امن کا نمونہ اور کم سیاسی تشدد کیلئے جانا جانے والا ملک سلووینیا ہے جواس فہرست میں نویں نمبر پر ہے جبکہ اس فہرست میں آخری نمبر پر فن لینڈ ہے جہاں جرائم میں نمایاں کمی اور سیاسی استحکام میں بہتری دیکھی گئی ہے۔