سمانتھا پرابھو کو سربیا بھا گیا، دلکش تصاویر شیئر کردیں

Jun 27, 2023 | 23:31:PM
سمانتھا پرابھو کو سربیا بھا گیا، دلکش تصاویر شیئر کردیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی اداکارہ سمانتھا پرابھو کو سربیا کی خوبصورتی بھا گئی، اداکارہ نے اپنے مداحوں کیلئے دلکش تصاویر شیئر کردیں۔

تفصیلات کے مطابق  سمانتھا پرابھو سربیا کے دارالحکومت بلغراد میں اپنی نئی ویب سیریز کی شوٹنگ کیلئے موجود تھیں۔

اس ویب سیریز میں ان کے ہمراہ ورون دھون بھی شامل ہیں جبکہ ڈائریکٹر راج نیدیمورو اور کرشنا ڈی کے ہیں۔

سمانتھا نے اپنے انسٹاگرام پر بلغراد کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں۔

یہ ان کے بلغراد میں روزمرہ کے معمولات تھے جس میں غیر معمولی بات صرف اتنی ہے کہ سمانتھا کو سربیا بھا گیا۔

سمانتھا اپنی نئی فلم ’خوشی‘ کی ریلیز کیلئے بھی تیاری کر رہی ہیں جو ستمبر میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔