معروف سیاسی شخصیت کی (ق)لیگ میں شمولیت

Jun 27, 2023 | 15:23:PM
معروف سیاسی شخصیت کی (ق)لیگ میں شمولیت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ق لیگ کی جانب سےبیرون ملک تنظیم سازی کاسلسلہ جاری،یوکےسےمعروف سیاسی شخصیت ڈاکٹرشوکت علی نے (ق)لیگ میں شمولیت اختیار کر لی۔
ڈاکٹر شوکت علی کی چودھری شجاعت حسین سے ظہور الہٰی روڈپرملاقات ہوئی،ملاقات میں چودھری محمدسرور،چودھری شافع حسین موجود تھے،چودھری سرور نے ڈاکٹر شوکت علی کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کیا۔
چودھری شجاعت حسین نے ڈاکٹر شوکت علی کو یوکے کا جنرل سیکرٹری تعینات کر دیا،ڈاکٹر شوکت علی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا،ڈاکٹر شوکت علی عرصہ دراز سے ن لیگ کے ساتھ منسلک تھے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کو بڑا دھچکا،اہم رہنما نےراہیں جدا کر لیں