اداکارہ ریما خان فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے مکہ المکرمہ پہنچ گئیں

Jun 27, 2023 | 10:41:AM
 پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف فنکار ریما خان فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں موجود ہیں۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف فنکار ریما خان فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں موجود ہیں۔ 

پاکستانی ٹیلی ویژن میزبان اور سابقہ اسٹیج ڈانسر، لالی وڈ فلمی اداکارہ، معروف ہدایت کار اور پروڈیوسر ریما خان کا شمار 1990 کی دہائی میں پاکستان کی معروف فلمی اداکاراؤں میں کیا جاتا تھا۔

مکہ المکرمہ میں اپنے روحانی سفر کے دوران اداکارہ نے مختلف تصاویر اور ویڈیوز انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہیں تاکہ ان کے مداح باخبر رہ سکیں۔ اداکارہ نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مکہ میں موجود اپنی دلکش تصاویر  شیئر کیں جس کے عنوان میں انہوں نے خوبصورت الفاظ کا انتخاب بھی کیا ۔

View this post on Instagram

A post shared by Reema khan (@iamreemakhan)

ایک تصویر کے ساتھ ریما خان نے لکھا کہ زندگی وہی ہے جیسے اس کو بنایا جائے، ہر کسی کو اپنی راہ خود تلاش کرنی ہوتی ہے اور وہ مکہ میں خود کو خوش قسمت محسوس کررہی ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Reema khan (@iamreemakhan)

ایک اور پوسٹ میں ریما کو دعا مانگتے دیکھا گیا جس میں انہوں نے لکھا ‘عظیم ہیں وہ لوگ جو زندگی کی تلخیوں کی وجہ سے خود تلخ نہیں ہوتے۔ جو مسکراتے ہیں اور ہلکے پھلکے انداز میں بات کرتے اوردوسرں کے دکھ درد خوش دلی سے سنتے ہیں یقین جانیے زندگی انہی لوگوں کی وجہ سے خوبصورت ہے۔‘

View this post on Instagram

A post shared by Reema khan (@iamreemakhan)

سوشل میڈیا پر مداح ریما خان کے روحانی سفر پر جہاں انہیں مبارکباد پیش کررہے ہیں وہیں ان سے دعاؤں کی درخواست بھی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سال حج کا شرف حاصل کرنے معروف شخصیات سمیت پاکستانی کرکٹرزبھی سعودی عرب میں موجود ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Reema khan (@iamreemakhan)

View this post on Instagram

A post shared by Reema khan (@iamreemakhan)

View this post on Instagram

A post shared by Reema khan (@iamreemakhan)