وطن واپسی کے بعد بڑا عہدہ،اسحاق ڈار  کو گرین سگنل مل گیا  

Jun 27, 2022 | 15:26:PM
وطن واپسی کے بعد بڑا عہدہ،اسحاق ڈار  کو گرین سگنل مل گیا  
کیپشن:   اسحاق ڈار(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ  اسحاق ڈار کی وطن واپسی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

مسلم لیگ ن  کے مطابق سابق وفاقی وزیر اسحاق ڈار کا جولائی کے دوسرے ہفتے میں پاکستان آنےکا امکان ہے، وطن واپس آکر اسحاق ڈار  پہلے بطور سینیٹر اپنا حلف لیں گے جس کے بعد وہ وفاقی وزیرخزانہ کا قلمدان سنبھالیں گے۔

یاد رہے کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر آمدن سے زائد اثاثے بنانےکا کیس ہے اور وہ نومبر 2017 میں علاج کی غرض سے لندن گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیںوزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے ایک اور بڑا قدم اٹھا لیا