معاون خاتون سے رومانس۔۔برطانوی وزیر صحت مستعفی۔۔پا کستانی نژاد ساجد جا وید کی تقرری کر دی گئی

Jun 27, 2021 | 00:29:AM
 معاون خاتون سے رومانس۔۔برطانوی وزیر صحت مستعفی۔۔پا کستانی نژاد ساجد جا وید کی تقرری کر دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)برطانوی وزیر صحت کی جا نب سے معاون خاتون سے رومانس کی ویڈیو  وا ئرل ہونے کے  بعد  استعفا سامنے آ گیا ہے ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کا کہنا ہے کہ برطانوی وزیر صحت میٹ ہینکاک کو ویڈیو اسکینڈل سامنے آنے پر اپوزیشن کی جانب سے کڑی تنقید کا سامنا تھا۔ ان سے مطالبہ کیا جا رہا تھا کہ کورونا پابندیوں کا خیال نہ رکھنے پر اپنے عہدے سے فوری استعفا دیں۔برطانوی وزیر صحت نے اپنے استعفے میں لکھا ہے کہ ہم ان تمام لوگوں کے احسان مند ہیں جنہوں نے کورونا وبا کے دوران قربانیاں دیں۔ میں نے کورونا ایس او پیز کو توڑ کر ان تمام لوگوں کا بھروسہ توڑا ہے۔

دوسری جا نب بر طانوی وز یر اعظم نے ان کا استعفا منظور کر تے ہو ئے  پا کستانی نژاد ساجد جا ویدکی بطو ر نئے  برطانوی وز یر صحت تقرری کر دی  ہے۔

یہ بھی پڑھیں:زویا ناصر سے رشتہ ٹوٹنے کے بعد کرسٹن بیٹزمین کے تہلکہ خیز انکشافات