زویا ناصر سے رشتہ ٹوٹنے کے بعد کرسٹن بیٹزمین کے تہلکہ خیز انکشافات

Jun 26, 2021 | 22:55:PM
زویا ناصر سے رشتہ ٹوٹنے کے بعد کرسٹن بیٹزمین کے تہلکہ خیز انکشافات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹر نگ ڈیسک) اداکارہ زویا ناصر اور اس کے منگیتر کرسٹن بیٹزمین کا تعلق ختم ہونےکے بعدکرسٹن کی طرف سے بھی اس معاملے پر موقف سامنے آ گیا ہے۔

سو شل میڈیارپو رٹ کے مطابق  کرسٹن نے بتایا  کہ ”میرا اور زویا کا تعلق بہت خوشگوار جا رہا تھا لیکن مختلف مذہبی اور ثقافتی پس منظر سے تعلق رکھنے کی وجہ سے ہمیں شدید دباﺅ کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ افیئر کی ابتدا میں مجھے لگا کہ اس مذہبی اور ثقافتی فرق پر قابو پانا آسان ہو گا لیکن بعد میں،خا ص طو ر پر  منگنی کے بعد جب ہم ترکی سے  پاکستان واپس گئے تو حالات تبدیل ہونا شروع ہو گئے۔  اتنا کہوں گا کہ اس سے پہلے ہم بہت خوش تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ہائے! میں مرجاواں۔۔شبا نہ اعظمی کا سو شل میڈیاپر سجل علی کیلئے پیغام

کرسٹن نے بتایا کہ میں نے 9سال قبل جرمنی چھوڑ دیا تھا اور ایک آسان اور مستحکم زندگی گزار رہا تھا۔ میں آزاد رہنا اور دنیا میں گھومنا چاہتا تھا۔پاکستان میں گزارے  وقت میں مجھے احساس ہوا کہ میری زندگی میری اس خواہش کے برعکس جا رہی ہے۔ مجھے لگا کہ زویا کے ساتھ میرا رشتہ مجھ پر حاوی ہو رہا ہے اور مجھے خود سے دور لے کر جا  رہا ہے۔میں محض لوگوں کے دکھانے کے لیے شادی نہیں کرنا چاہتا تھا۔ میں کسی گرین کارڈ یا ویزے کے لیے شادی نہیں کرنا چاہتا تھا۔ میرے خیال میں شادی تبھی ممکن ہوتی ہے جب آپ دونوں ایک دوسرے سے حقیقی محبت کرتے ہوں۔مگر ہمارے اس تعلق میں اتنا دباﺅ تھا کہ ہمیں علیحدگی ہی اس کا واحد حل نظر آیا۔

یہ بھی پڑھیں: دلہن نے 6 پھیرے لینے کے بعد ایسا کا م کر دیا کہ سب کے ہو ش اڑا دئیے