گلگت میں سیلابی تباہ کاریاں،سرچ آپریشن جاری

Jul 27, 2025 | 20:09:PM
گلگت میں سیلابی تباہ کاریاں،سرچ آپریشن جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 گلگت کے مختلف علاقوں میں سیلابی تباہ کاریوں کے بعد ریسکیو اور سرچ آپریشن جاری ہے۔ 

ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق  کے مطابق تھک بھاشہ کے مقام پر سرچ آپریشن کے دوران  سیلابی ملبہ میں انسانی جسم کے کچھ اعضا ملے ہیں،جسمانی اعضا  کی شناخت کیلئے ڈی این اے کی ضرورت ہے،انتظامیہ و پولیس نے انسان جسمانی اعضا اکھٹے کئے ہیں جلد شناخت کیلئے  فرانزک  بھیجے جائیں گے ۔ 

ترجمان صوبائی حکومت  کے مطابق نیاٹ ویلی بھی سیلابی تباہیوں کی بھینٹ چڑھ گئی ہے،نیاٹ ویلی میں 8 چھوٹے چھوٹے گاؤں نیست و نابود ہوگئے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ امدادی کاروائی کو تیز کرنے کیلیے ڈپٹی کمشنر کو نیاٹ ویلی روانہ کر دیا گیا ہے ۔  

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی