ملک بھر میں تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی

Jul 27, 2025 | 18:47:PM
ملک بھر میں تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی
کیپشن: موسم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف حصوں میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور مرطوب/ مطلع جزوی ابرآلود رہنےکے علاوہ شام /رات میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ادھرخیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہنے کا امکان ہے ۔ تاہم دیر،چترال، سوات، بونیر، شانگلہ،کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہر ی پور، مالاکنڈ، مردان، صوابی ، پشاور، باجوڑ،مہمند، کرم ،خیبر، اور کزئی اور وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

اسی طرح پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہنے کا امکان ہے۔تاہم شام/رات میں راولپنڈی، مری، گلیات، چکوال، اٹک، جہلم، گجرات، گوجرنوالہ ، حافظ آباد، منڈی بہاؤ الدین، سیالکوٹ،شیخو پورہ ،نارووال اور لاہورمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان  ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم / حبس اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ۔تاہم عمر کوٹ، تھرپارکر، ٹھٹھہ، بدین، کراچی، خیرپور، سانگھڑ، مٹھی اورمیر پور خاص میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع  ہے۔

کشمیر اور  گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان  ہے۔

سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبرپختونخوا: دیر 14، مالم جبہ 02 اور گلگت بلتستان: بابوسر میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

آج زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : دادو، دالبندین 45اورنوکنڈی میں44سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔