اپنی چھت اپنا گھرپروگرام:بلاسود قرضوں کی فراہمی کاحجم بڑھا دیا گیا

2028 تک 5 لاکھ خاندانوں کو قرضے فراہم کیے جائیں گے،سیکرٹری ہائوسنگ نورالامین مینگل

Jul 27, 2025 | 15:03:PM
اپنی چھت اپنا گھرپروگرام:بلاسود قرضوں کی فراہمی کاحجم بڑھا دیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت بلاسود قرضوں کی فراہمی کا حجم بڑھا دیا گیا،2028 تک 5 لاکھ خاندانوں کو قرضے فراہم کیے جائیں گے۔
سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی زیر صدارت اہم اجلاس ہواجس میں ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان نے پروگرام میں اب تک کی پیش رفت بارے بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں کم آمدنی والوں کیلئے گھروں کی راہ ہموار، قانون سازی شروع
سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے بتایاکہ صوبہ بھر میں اب تک مجموعی طور پر 60000  سے زائد خاندانوں کو قرضہ جات فراہم کیے جا چکے ہیں،اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت 15 لاکھ درخواستیں موصول ہو چکی ہیں،سال 2024-25 میں قرضہ جات کی فراہمی کا ٹارگٹ 47000 تھا۔

 سیکرٹری ہاؤسنگ نوالامین مینگل نے بتایاکہ 4000 اضافی خاندانوں کو قرضہ جات فراہم کیے گئے، سال 2024-25 میں 51000 سے زائد خاندانوں کو گھروں کی تعمیر کے لیے قرض فراہم کیا گیا،وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر بلاتفریق قرضہ جات کی فراہمی جاری ہے

یہ بھی پڑھیں:بارش متاثرین کیلئے فی خاندان 10 لاکھ روپے امداد کا اعلان
 سیکرٹری ہاؤسنگ نے بتایاکہ عوام کا مثبت ردعمل پروگرام کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرلوگوں کو ان کے تعمیر شدہ گھروں پر جا کر ملا،نئے مکان مالکان کے چہروں پر خوشی دیدنی اور اطمینان واضح تھا۔