‎وفاقی وزیر احسن اقبال سے چینی سفیر جیانگ زائیڈونگ کی اہم ملاقات

 ‎سی پیک کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل ہو چکا،اب دوسرے مرحلے پر توجہ مرکوز ہے،احسن اقبال

Jul 27, 2025 | 14:01:PM
‎وفاقی وزیر احسن اقبال سے چینی سفیر جیانگ زائیڈونگ کی اہم ملاقات
کیپشن: وفاقی وزیراحسن اقبال سے چینی سفیرملاقات کررہے ہیں
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم )‎وفاقی وزیر منصوبہ بندی,ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے چین کے سفیر جیانگ زائیڈونگ نےملاقات  کی،اس موقع پر دونوں ممالک کے اعلی سطحی وفود نے بھی شرکت کی۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے چین کے سفیر جیانگ زائیڈونگ نےملاقات،‎وفاقی وزیر میری ٹائم افیئرز محمد جنید انوار چوہدری بھی ملاقات میں موجود تھے ،‎اس موقع پر دونوں ممالک کے اعلی سطحی وفود نے بھی شرکت کی۔
وفاقی وزیراحسن اقبال نے اس موقع پرکہاآئندہ ہونے والی جے سی سی میں اہم فیصلے متوقع ہیں جن سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات مزید بہتر ہوں گے، ‎سی پیک کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل ہو چکا ہے،اب دوسرے مرحلے میں صنعتی تعاون، زراعت، آئی ٹی اور سماجی ترقی پر توجہ مرکوز ہے۔
وفاقی وزیراحسن اقبال نے مزیدکہاکہ ‎سی پیک کو وسطی ایشیا سے جوڑنا خطے میں اقتصادی استحکام کا ذریعہ ہو گا ،‎سی پیک منصوبوں کی سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے لئے حکومت نے اقدامات اٹھائے ہیں،‎گوادر کی ترقی اور اقتصادی زونز کی تعمیر اہم ترجیح ہے،‎حکومت گوادر بندرگاہ کی صلاحیت سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے پرعزم ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:دنیا بھر کے لیے اے آئی تعاون کی نئی عالمی تنظیم کے قیام کی تجویز
احسن اقبال نے کہاکہ ‎گوادر اور اس کے گردونواح میں معدنیات کے شعبے میں بے شمار مواقع موجود ہیں ، جدید انفراسٹرکچر کے قیام کے ذریعے معدنیات سے بھرپور استفادہ حاصل کیا جا سکتا ہے،‎چین کے ساتھ زراعت کے شعبے میں شراکت داری جاری ہے ،‎چین سے تربیت یافتہ ایگری گریجویٹس موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں مددگار ہوں گے ،‎پاکستان سپیس سینٹر کا قیام قومی اہمیت کا حامل ہے ، اس منصوبے کو جلد مکمل کرنے کے لئے چین کلیدی کردار ادا کرے گا۔
 چینی سفیر نے اس موقع پر کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون آنے والے برسوں میں مزید وسعت اختیار کرے گا۔